ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین گرفتار، انٹرویو میں ’نوکمنٹس‘ کا آپشن استعمال کیے جانے کا امکان

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین گرفتار، انٹرویو میں ’نوکمنٹس‘ کا آپشن ...
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین گرفتار، انٹرویو میں ’نوکمنٹس‘ کا آپشن استعمال کیے جانے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کی مدت ختم ہوگئی ہے اور پولیس سٹیشن پہنچتے ہی اُن کی حراست شروع ہوگئی ہے جبکہ پولیس کے انٹرویو کے دوران وہ زیادہ ترسوالات کے جوابات کیلئے ’نوکمنٹس‘ کا آپشن استعمال کریں گے ۔
برطانیہ سے موصول ہونیوالی اطلاعات کے مطابق الطاف حسین سکاٹ لینڈ یارڈ کے سدک  پولیس سٹیشن میں موجود ہیں جہاں اُن سے ریکارڈڈ انٹرویو کیاجارہاہے ،پیشی کے موقع پر وہ کافی مطمئن دکھائی دے رہے تھے ، الطاف حسین کو لیگل ٹیم نے ہدایت کی ہے کہ وہ زیادہ ترسوالات میں ’نوکمنٹس‘کا آپشن استعمال کریں اورباقی معاملات عدالت میں دیکھے جائیں گے ۔
بتایاگیاہے کہ الطاف حسین کے پاس تین مختلف آپشن ہیں کہ وہ سوالا ت کے جوابات دیں ، تحریری بیان دے دیں یا نوکمنٹس کا آپشن استعمال کریں لیکن اگر الطاف حسین نوکمنٹس کا آپشن استعمال کرتے ہیں تواُن کی ضمانت میں توسیع کے امکانات بڑھ جائیں گے تاہم اُنہیں عدالت میں مشکلات پیش آسکتی ہیں ۔ ماہرین کاکہناتھاکہ عدالت یہ سوچنے پر مجبور ہوتی ہے کہ ملزم کے پاس سوالات کے جوابات نہیں تھے اوراُس نے سوچنے کیلئے وقت لیا۔
جیونیوز کے مطابق ایسے ہی ایک کیس میں ملزم سے ساڑھے سات سو سوالات کیے جاچکے ہیں اور اگرالطاف حسین سوالات کے جوابات دیتے ہیں تو یہ معاملہ ایک دودن تک جاری رہ سکتاہے ۔
یہ بھی بتایاگیاہے کہ پاکستان کے تھانوں میں داخل ہوتے ہی مدعی بھی آدھا مجرم بن جاتاہے لیکن برطانیہ میں ملزم کو عزت کی نگاہ سے دیکھاجاتاہے ، حال احوال سے تفتیش شروع ہوتی ہے اور آہستہ آہستہ سوالات آگے بڑھائے جاتے ہیں جس دوران ملزم کی عزت نفس کا بھی خیال رکھاجاتاہے اور ٹیلی فون سمیت دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جاتی ہیں ۔ ملزم کی طرف سے دیئے جانیوالے بیان کو سی ڈیز پر ریکارڈ کیاجاتاہے اوراِس کی چار مختلف سی ڈیز بنائی جاتی ہیں جوضروری معلومات کے ساتھ مختلف متعلقہ برانچوں میں چلی جاتی ہیں ۔