تفتیش کے بعد رینجرز نے قادر پٹیل کو گرفتار کر لیا، نامعلوم مقام پر منتقل

تفتیش کے بعد رینجرز نے قادر پٹیل کو گرفتار کر لیا، نامعلوم مقام پر منتقل
تفتیش کے بعد رینجرز نے قادر پٹیل کو گرفتار کر لیا، نامعلوم مقام پر منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) رینجرز حکام نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل کو حراست میں لے لیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عبدالقاد ر پٹیل آج لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ سے اپنے تعلقات کے حوالے سے رینجرز حکام کو موقف دینے پہنچے جہاں ان سے 4گھنٹے مسلسل تفتیش کی جاتی رہی تاہم تفتیش کے بعد رینجرز حکام نے انہیں حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔اس سے قبل قادر پٹیل گزشتہ روز رینجرز  کو اپنا بیان قلمبند کروانے کیلئے لندن سے کراچی پہنچے تھے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالقاد ر پٹیل نے دوران تفتیش رینجرز حکام کو بتایا کہ عزیر بلوچ کیساتھ پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رہنماوں  کے تعلقات تھے اور بعض رہنما ملزمان کی پشت پناہی بھی کرتے تھے۔عبدالقاد پٹیل نے بلال شیخ اور خالد شہنشاہ کے قتل اور ملزمان کے حوالے سے رینجرز حکام کو بتایا کہ اس قسم کے معاملات اس وقت کے وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کے نوٹس میں ہوتے تھے تاہم وہ اس بارے میں حقائق سے لاعلم ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالاقادر پٹیل نے رینجرز حکام کو یہ بھی بتایا ہے کہ انہوں نے عزیر بلعوچ کو ملک سے فرار کروانے میں کسی قسم کی معاونت فراہم نہیں کی تھی ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

کراچی -