2 روزہ نشتر ڈینٹل کانفرنس 15اپریل سے شروع ہوگی

2 روزہ نشتر ڈینٹل کانفرنس 15اپریل سے شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار) نشتر انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹٹری (این آئی ڈی) ملتان کے پرنسپل ڈاکٹر ریاض احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ دو روزہ نشتر ڈینٹل کانفرنس 15اور 16اپریل 2017سے شروع ہو رہی ہے۔ جس میں ملک بھر سے ڈاکٹرز شرکت کریں گے۔ اور تقریباً 1ہزار ڈاکٹروں کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ سب کچھ ایم ایس ڈاکٹر الیا(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )
س تنویر، ڈاکٹر وقاص احمد، ڈاکٹر امجد باری، ڈاکٹر شاکر ، ڈاکٹر زبیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر ریاض وڑائچ نے کہا کہ ڈینٹل کانفرنس کا مقصد تعلیمی سرگرمیوں ، جدید طریق علاج سے روشناس کروانا ہے۔ جس میں وہ تحقیقی مقابلے پیش کریں گے۔ اس کانفرنس کا انعقاد ادارہ اپنی مدد آپ کے تحت کررہا ہے۔ کسی فارمسو ٹیکل کمپنی، آلات مشینری بنانے والی کمپنی سے مدد نہیں لی گئی ہے۔ کانفرنس کے ذریعے کوئی کمائی نہیں کی جائے گی۔ 15اپریل 2017کو افتتاحی کانفرنس مین کمشنر ملتان مہمان خصوصی ہونگے۔ ڈپٹی کمشنر بہاول پور، خوجہ جلال الدین رومی، ودیگر ہونگے ۔ انہون نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں اس نوعیت کی ڈینٹل کانفرنس پہلی مرتبہ ہورہی ہے۔ کانفرنس کے اخراجات کا آڈٹ کرواکے سوشل میڈیا اور ادارہ کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کردی جائی گی۔