یوحنا آباد توڑ پھوڑ کیس:21ملزموں کے مقدمہ کی سماعت 29اپریل کو ہوگی

یوحنا آباد توڑ پھوڑ کیس:21ملزموں کے مقدمہ کی سماعت 29اپریل کو ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے یوحنا آباد میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور توڑپھوڑ کرنے کے کیس میں ملوث 21ملزموں کے مقدمہ کی سماعت 29اپریل تک ملتوی کردی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تھانہ نشتر کالونی پولیس نے سرکاری املاک کو آگ لگانے اور توڑپھوڑ کرنے کے الزام میں 21ملزموں کے خلاف چالان پیش کررکھا ہے ،عدالت نے کیس میں استغاثہ کے گواہ راش امین کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا ہے ،متعلقہ پولیس کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ مذکورہ گواہ کو پیش کریں ۔
یوحنا آباد

مزید :

علاقائی -