فیصل آبادکی تاجربرادری کا تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے وزیراعظم کو خط

فیصل آبادکی تاجربرادری کا تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے وزیراعظم کو خط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
فیصل آباد (سپیشل رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران نے پاکستان میں تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کے لئے وزیراعظم کو خط لکھ دیا جس میں تنظیم کے صدر کاشف چوہدری نے وزیراعظم کو خط میں 21 تجاویز بھیجی ہیں ان تجاویز میں کہا گیا ہے کہ ہر قسم کے کاروبار میں نئی سرمایہ کاری پر کوئی سوال نہ پوچھا جائے۔ تاجروں کو یوٹیلٹی بلز، عمارتوں کے کرائے، سوشل سکیورٹی میں ریلیف دیا جائے حکومت بلاسود قرضے دے، سیلز ٹیکس سمیت اشیاء خورونوش پر ٹیکسز ختم کرے تاجروں پر فکس ٹیکس عائد کیا جائے، انکم ٹیکس سلیب منصفانہ بنایا جائے 90 دن کی لوکل ایل سی کھولنے دی جائے، ایف بی آر نوٹسز واپس لے پٹرولیم مصنوعات 50 فیصد سستی، ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو انڈسٹری کا درجہ دیں۔ حفاظتی اقدامات میں مقررہ اوقات میں کاروبار کرنے دیا جائے۔
مرکزی تنظیم تاجران

مزید :

علاقائی -