قومی محافل شبینہ کیلئے اعلیٰ سطحی انتظامی کمیٹیوں کی تشکیل

  قومی محافل شبینہ کیلئے اعلیٰ سطحی انتظامی کمیٹیوں کی تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)قومی محافل شبینہ کی روح پرور تقریبات کا انعقاد لاہور میں ہوگا، جس میں ملک بھر سے ماہر ین تجوید و قرات اور معروف حفاظ شرکت کریں گے۔ شایانِ شان انتظامات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹیوں کی تشکیل اور دیگر محکمہ جات کا تعاون یقینی بنایا جائے گاان خیالا ت کا اظہار ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور ڈاکٹر طاہررضا بخاری نے وفاقی وزارت مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان کے زیر اہتمام،رمضان المبارک کی چھبیسویں تا انتیسویں شب بمطابق27تا30اپریل 2022ء،عالمگیری بادشاہی مسجد لاہور میں ”قومی محفلِ شبینہ /قیام اللیل 1443ھ“، کے انتظامات کے جائزہ کے دوران ایوان اوقاف میں منعقدہ اجلاس میں کیا۔

، جس کے لئے منتخب حفاظ کرام کی سیکورٹی،وفاقی وزارت مذہبی امور کی طرف سے نامزد کردہ حفاظ کرام کے لئے سپارہ جا ت کی تقسیم،قومی محافلِ شبینہ کی پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعہ تشہیر، شرکاء حفاظ کرام کے لئے رہائش، سحری، افطاری کا انتظام،ٹریفک /پارکنگ کابندوبست بشمول سائن بورڈز کی تنصیب،عوام الناس کے لیے بادشاہی مسجد میں میڈیکل کیمپ کی تنصیب،حفاظ کرام اور وفاقی وزارت مذہبی امور کے نمائندگان کے لئے ٹرانسپورٹ کی فراہمی،دورانِ محافل بجلی کی بلا تعطل فراہمی اورایمرجنسی کی صورت میں جنریٹر کاانتظام،فائر بریگیڈ عملہ اور گاڑیوں کی ہمہ وقت فراہمی، شرکاء  حفاظ کرام کے لئے سیکورٹی کا مناسب بندوبست،بادشاہی مسجد کی تزئین وآرائش سمیت دیگر اْمور کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر میڈیکل سپریٹنڈنٹ داتاؒ دربار ہسپتال ڈاکٹر عبدالحمید،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن /فنانس اوقاف محمد یوسف، ایڈمنسٹریٹر اوقاف بادشاہی مسجد شاہد حمید ورک،آفیسر تعلقاتِ عامہ اوقا ف ومذہبی امورایازاحمد حبیب، اسسٹنٹ ڈائریکٹر تبلیغ وتربیت حافظ محمد جاوید شوکت،نمائندہ خطیب عالمگیری بادشاہی مسجدقاری انیس الرحمن سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے۔