ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل 
آپ کو کافی دنوں سے جس قسم کی مشکلات نے گھیرے میں لیا ہوا تھا اب ان سے نجات ملنے کے قریب پہنچ گئے ہیں ،حالات اب انشاءاللہ تیزی سے آپ کے حق میں ہوں گے۔ مالی معاملات میں بہتری کے ساتھ ساتھ گھریلو اور خاندانی معاملات بھی بہتری کی جانب آ رہے ہیں اور ایک پرانی خواہش بھی پوری ہوتی دکھائی د ے رہی ہے بس محنت کرنے کے لئے تیار رہیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی 
ان دنوں آ پ کا اپنا معاملہ ٹھیک نہیں ہے نا جانے کس طرف توجہ ہے پل میں تولہ اور پل میں ماشہ والی کیفیت سے گزر رہے ہیں اور اندیشہ ہے کہ اس میں کوئی غلطی نہ ہو جائے۔ اگر ایسا ہوا تو بڑا نقصان ہوگا، اس لئے فوری طور پر توبہ کر کے اپنے معاملات درست کریں، مخالفین ان دنوں بُری نظر رکھے ہوئے ہیں، وہ آپ کو کسی نقصان سے بھی دو چار کر سکتے ہیں، صدقہ دیں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ان دنوں مالی معاملات میں بہتری دینے والا ستارہ زائچے میں آ گیا ہے آپ جس طرف امید لگا کر بیٹھے ہوئے تھے وہ بھی اب پوری ہو گئی جس مقصد کے لئے بھی رقم درکار ہو گی، انشاءاللہ اس کا بھی بندوبست ہو جائے گا جو لوگ عرصہ دراز سے کسی بھی قسم کی بندش یا جادو ٹونے وغیرہ میں مبتلا تھے، وہ لوگ اب اس سے مکمل آزاد ہو گئے ہیں۔ اب صرف وہم باقی رہ گیا ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کو اب اچھے دنوں کا سامنا ہے، اللہ نے چاہا تو جس قسم کی بھی پریشانیاں اور مشکلات محسوس کر رہے تھے، ان سب سے نجات حاصل ہو گی اور آپ کو تیزی سے آگے بڑھنے کا موقع بھی ملے گا اور تبدیلی کی طرف بھی آئیں گے۔ برسوں سے ایک جگہ بیٹھے لوگ نوکری رہائش یا کسی بھی مقام پر کیوں نہ ہوں، خود کو ذہنی طور پر تیار کر لیں کسی وقت بھی خبر آ سکتی ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اس وقت مالی پوزیشن کافی کمزور دکھائی دے رہی ہے۔ آپ کو بس بدنظری جیسی صورتحال کا سامنا ہے۔ اس لئے صورتحال ہر طرف خراب لگ رہی ہے آپ بعد نماز مغرب سورة واقعہ پڑھا کریں اور راشن کی صورت میں صدقہ بھی دیں، اللہ نے چاہا تو اس سے بڑی بہتری ملے گی ،تقریباً 14 یوم کے بعد زائچہ بھی اپنی پوزیشن بدل رہا، اس سے بھی تبدیلی کے مواقع میسر آئیں گے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ان دنوں مشتری زائچے میں آیا ہوا ہے، وہ ستاروں کا بادشاہ ہے جس گھر میں بھی بیٹھے گا چار چاند لگا دے گا، انشاءاللہ بڑی امید ہے کہ آپ کو اب ہر معاملے میں بہتری نصیب ہو گی اور جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں گے، وہ ہو جائے گا۔ بلکہ اولاد کے مستقبل کے حوالے سے جو ٹینشن تھی وہ اب ختم ہو سکے گی اور کسی جانب سے فوری رقم بھی ہاتھ میں آئے گی۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کسی سے بھی ناجائز مراسم نہ بنائیں اور نا ہی رزق کے کسی معاملے میں اس کا کوئی عنصر شامل ہو جو لوگ عرصہ دراز سے روز گار کو لے کر پریشان تھے، وہ اب انشاءاللہ اپنے لئے کوئی اچھی خبر سن لیں گے اور جن جن کاموں میں رکاوٹیں تنگ کر رہی تھیں، وہ دور ہونا شروع ہو جائیں گی۔ رشتے وغیرہ کے حوالے سے خاص بندش ٹوٹ جائے گی۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ایک اہم ضرورت بحکم اللہ پوری ہو گی اور جس طرف سے بلا وجہ کی ٹینشن آ رہی تھی وہ بھی جلد ختم ہو جائے گی جن لوگوں نے آپ کو اپنے قریب کیا ہوا ہے، ان سے خطرات محسوس ہو رہے ہیں، پرانا دوست دشمن بن سکتا ہے یا اپنوں میں کوئی مخالفت کر سکتا ہے اس حوالے سے محتاط رہیں اور کوشش کریں کہ جو بھی کام کریں صرف راز کے ساتھ ہی کریں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جن جن معاملات میں رکاوٹوں کا سامنا تھا، وہ سب دور ہو سکیں گی اور عرصہ دراز کے بعد اب آگے بڑھنے کا موقع بھی ملے گا جو لوگ تھوڑی سی محنت اور ہمت کے ساتھ چلیں گے ،وہ اپنا نصیب بہتر بنانے میں بحکم اللہ کامیاب ہو جائیں گے جو حالات کبھی ٹھیک ہوتے نظر نہیں آتے تھے، وہ دنوں میں آپ کے حق میں ہو جائیں گے صرف اللہ ہی ہیں جو سب کچھ کر سکتے ہیں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری 
آپ کی تھوڑی سی کوشش آپ کو بڑی کامیابی سے ہمکنار کروائے گی، آپ نے جن باتوں کو دماغ پر سوار کیا ہوا ہے ان کو اس سے نکال دیں اب صرف روز گار کے لئے قدم اٹھائیں، اس میں کافی کچھ ہے اور جو لوگ بیرون ملک سفر کے خواہشمند ہیں، اب تیاری کر لیں ان کی کوشش رنگ لائے گی۔ بس ازدواجی معاملات میں تحمل سے کام لینا بہتر رہے گا۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری 
ایک اپنا ہی ان دنوں شدید مخالفت پر اتر آیا ہے، جن کے لئے زندگی میں بڑی قربانیاں دی تھیں، وہ بھی اندرون خانہ خلاف ہو گئے ہیں اس لئے مشورہ ہے کہ ان سب سے جس قدر ممکن ہو، دور ہو جائیں اور چند دن خاموشی سے زندگی گزاریں، یہ بہتر ہے ورنہ آپ لڑائی کے لئے خود کو تیار رکھیں جو لوگ عقل مندی اور موقع کی نسبت سے قدم اٹھائیں گے یہ ہفتہ صرف ان کے لئے بہتر ہوگا۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
صدقے کا عمل جاری رکھیں یا کریم یا سلام یا مومن یاللہ کا ورد کم سے کم 1000 مرتبہ روزانہ کریں اور اپنی تنہائیوں کو بھی پاک رکھیں۔ حقوق العباد کے حوالے سے جو غلطیاں ہیں، ان کو ٹھیک کریں جس کا حق دینا ہے وہ دے دیں اور جس نے آپ کا حق دینا ہے وہ اللہ پاک پر چھوڑ دیں، انشاءاللہ آپ کی مشکلات ختم ہو جائیں گی اور رکاوٹیں بھی دور ہو جائیں گی۔ انشاءاللہ