پرویز الہیٰ تمام صعوبتوں کے بعد بھی عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، قیصرہ الہیٰ

پرویز الہیٰ تمام صعوبتوں کے بعد بھی عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، قیصرہ ...
پرویز الہیٰ تمام صعوبتوں کے بعد بھی عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، قیصرہ الہیٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی نے شوہر کی انتخابی مہم تیز کردی۔

پنجاب اسمبلی کے حلقے پی بی 32 گجرات میں انتخابی مہم کے سلسلے میں قیصرہ الہٰی نے کنجاہ میں خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی تمام صعوبتوں کے باوجود بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔

قیصرہ الہٰی نے مزید کہا کہ لوگوں کو غلط فہمی تھی کہ پرویز الہٰی مشکلات پڑنے پر بانی پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑ دیں گے۔

 
 

مزید :

سیاست -قومی -