پاکستانی فلموں میں معیاری کام کرنے کی خواہش ہے،ندیم چٹا

پاکستانی فلموں میں معیاری کام کرنے کی خواہش ہے،ندیم چٹا
 پاکستانی فلموں میں معیاری کام کرنے کی خواہش ہے،ندیم چٹا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)سٹیج کامیڈین ندیم چٹا نے کہا ہے کہ تھیٹر کی دنیا میں اپنا نام کمانے کے بعد سلو ر سکرین ٹارگٹ ہے ،خواہش ہے کہ پاکستان کی معیاری فلموں میں کام کروں ۔ندیم چٹانے کہا کہ بھارتی منفی پروپیگنڈے کی حامل ان متنازعہ فلموں کا جواب فلموں سے دینا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے بھارتی میڈیا کو چپ کروانے کیلئے پاکستانی فلمسازوں کو میدان میں آنا ہوگا اور کارگل سمیت کشمیر کے موضوع پر فلمیں بنا کر جذبہ حب الوطنی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔
میں درجنوں سٹیج ڈراموں میں کام کر چکا ہوں ۔
میری ٹی وی اور فلم کیلئے کام کرنے کی جستجو بڑھ گئی ہے ۔ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں صرف مناسب حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے ۔

مزید :

کلچر -