روزنامہ پاکستان کے سینئر ڈیزائنر جمشید حسن کی والدہ سمن آباد میں سپرد خاک

روزنامہ پاکستان کے سینئر ڈیزائنر جمشید حسن کی والدہ سمن آباد میں سپرد خاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) روزنامہ پاکستان کے سینئر ڈیزائنر جمشید حسن کی والدہ کو گزشتہ روز سمن آباد کے مقامی قبرستان میں سپرد کر دیا گیا۔ وہ کچھ عرصے سے علیل اور میوہسپتال میں زیر علاج تھیں ۔ مرحومہ کی نماز جنازہ ان کی رہائش گاہ کی نزدیک واقع جناح کالونی گراؤنڈ میں ادا کی گئی ۔جس میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ روزنامہ پاکستان کے سٹاف ممبران کے تعزیتی اجلاس میں مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔ اس موقع پر کارکنان نے جمشید حسن سے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات میں بلندی کی دعا کی اور کہا کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں خدا تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔