14 کرپٹ ترین افراد کے مقدمات کی تحقیق بند کردی گئی‘ وسیم اختر

14 کرپٹ ترین افراد کے مقدمات کی تحقیق بند کردی گئی‘ وسیم اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(بیورورپورٹ) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کی ستر سالہ تاریخ برسراقتدار افراد کی لوٹ مار سے بھری پڑی ہے۔نیب نے2015 میں175 کیسز کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کروائی تھی جس میں انکشاف کیاگیا تھا کہ ملکی دولت لوٹنے والوں کے میگااسکینڈلزمیں ملوث افراد نے اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک وقوم(بقیہ نمبر7صفحہ10پر )
کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔لمحہ فکریہ تو یہ ہے کہ ان میں سے14اہم ترین مقدمات کی تحقیقات کوبندکردیاگیا ہے۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ان میں اہم سیاسی شخصیات کے مشہور کیسز کو بھی بند کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک وقوم کا یہ المیہ ہے کہ آج تک کسی بڑے مگر مچھ سے لوٹی ہوئی دولت کو ریکور نہیں کروایا جاسکا۔سارانظام ہی رشوت،کرپشن اور لوٹ مار مبنی ہے۔کرپٹ افراد قانونی سقم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہمیشہ خود کو تمام الزامات سے بری الذمہ قراردلواکر دندناتے پھرتے ہیں اور کوئی ان کو پوچھنے والا نہیں۔