آزادی کاپوچھنا ہے تو کشمیریوں ، فلسطینیوں اور سکھوں سے پوچھو، قائد و اقبال کا احسان ہے کہ ہم آزادی سے سانس لے رہے ہیں: سکھ برادری

آزادی کاپوچھنا ہے تو کشمیریوں ، فلسطینیوں اور سکھوں سے پوچھو، قائد و اقبال ...
آزادی کاپوچھنا ہے تو کشمیریوں ، فلسطینیوں اور سکھوں سے پوچھو، قائد و اقبال کا احسان ہے کہ ہم آزادی سے سانس لے رہے ہیں: سکھ برادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ننکانہ صاحب (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سمیت دنیا بھر میں جہاں بھی پاکستانی آباد ہیں وہ اپنا 70 واں یوم آزادی آج منا رہے ہیں۔ یوم آزادی کے موقع پر ننکانہ صاحب کے سکھوں نے سبز ہلالی پرچموں کے سائے میں پوری پاکستانی قوم کو آزادی کی مبارکباد دی اور دشمن ملک بھارت پر یہ واضح کردیا کہ پاکستانی قوم بلا تفریق نسل و مذہب یکجا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ننکانہ صاحب کے سکھوں کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں یوم آزادی کا پیغام دیا گیا ہے۔ سکھ برادری کا کہنا ہے کہ آزادی کے بارے میں پوچھنا ہے تو کشمیریوں ، فلسطینیوں اور سکھوں سے پوچھو، ہم پر قائد اعظم اور علامہ اقبال کا بہت بڑا احسان ہے کہ انہوں نے ہمیں یہ پاکستان لے کر دیا جہاں ہم آزادی کے ساتھ سانس لیتے ہیں۔
ویڈیو دیکھیں

مزید :

ننکانہ صاحب -