بلاول ہاؤ س کی بیرونی دیوار نہ گرائی گئی تو قانونی کارروائی کریں گے

بلاول ہاؤ س کی بیرونی دیوار نہ گرائی گئی تو قانونی کارروائی کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کیلئے تحریک انصاف کے نامزد گورنر عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سے بلاول ہاؤس کی حفاظتی دیوار گرانے کی بات کریں گے اور اگر بیرونی دیوار نہ گرائی گئی تو قانونی کارروائی کریں گے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ ہمارا جھگڑا ہی کرپشن کے خلاف ہے، کرپشن کسی بھی صورت ناقابل برداشت ہے، اپنی پارٹی کے کسی شخص کے خلاف کسی نے ثبوت دیئے تو میں کارروائی کروں گا۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ احتساب اور شفافیت کو مکمل کیا جائے، عام آدمی کے مسائل حل کرنے کی کوشش ہے اور کوشش ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت اور دیگر سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلوں۔مراد علی شاہ کو کہا ہے کہ میں ان کے ساتھ اپنا پروگرام شیئر کروں گا۔نامزد گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ میں بے انتہا مالی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں، وفاق کے بغیر سندھ چل نہیں پائے گا، ہم سندھ کی مدد کررہے ہیں، یقین ہے تمام جماعتیں ساتھ کھڑی ہوں گی، ہم کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔