کرپشن اور دہشتگردی ختم کیے بغیر قومی اہداف کا حصول ممکن نہیں،چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ

کرپشن اور دہشتگردی ختم کیے بغیر قومی اہداف کا حصول ممکن نہیں،چیف جسٹس ...
کرپشن اور دہشتگردی ختم کیے بغیر قومی اہداف کا حصول ممکن نہیں،چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان ہائیکورٹ میں قومی دن پر پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں چیف جسٹس بلوچستان محمد نور مسکانزئی نے پرچم کشائی کی ۔
چیف جسٹس بلوچستان محمد نور مسکانزئی کا پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جمہوری اداروں کو مضبوط کرنا سب کی ذمے داری ہے، کرپشن اور دہشتگردی ختم کیے بغیر قومی اہداف کا حصول ممکن نہیں،ہمیں ملک کے لئے دن رات عزم کے ساتھ سخت محنت کرنا ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انصاف کی فوری فراہمی کے لئے بار کا موثر کردار اہم ہے،ملک کی ترقی و کامیابی جمہوری نظام سے وابستہ ہے اورجمہوری اداروں کو مضبوط کرنا ہمارا اولین فرض ہے۔