شاہ محمود قریشی سمیت پاکستان کی کئی سیاسی شخصیات نے عید مظفر آباد میں گزاری

  شاہ محمود قریشی سمیت پاکستان کی کئی سیاسی شخصیات نے عید مظفر آباد میں گزاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفر آباد(اے این این) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت پاکستان کی کئی سیاسی شخصیات نے عید مظفر آباد میں گزاری۔عید الاضحی کے روز علی الصبح وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مظفر آباد پہنچے جہاں انھوں نے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے الگ الگ ملاقات کی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال۔سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی،سابق گورنر کے پی اقبال ظفر جھگڑا،سردار فرید خان اور دیگر رہنماؤں نے بھی عید کا دن مظفر آباد میں گزارا اور کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
شاہ محمود قریشی

مزید :

صفحہ اول -