بی آر ٹی منصوبے میں صرف عوام کا پیسہ اور قیمتی وقت ضائع ہوا، شہباز شریف

  بی آر ٹی منصوبے میں صرف عوام کا پیسہ اور قیمتی وقت ضائع ہوا، شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ بی آ ٹی منصوبے میں بدترین کرپشن اور نالائقی سے صرف عوام کا پیسہ اور قیمتی وقت ضائع ہوا۔مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پشاور بی آر ٹی منصوبے کے افتتاح پر تنقید سے بھرپور ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نقل کرتے کرتے تین گنا زیادہ لاگت منصوبے پر خرچ کر دی گئی۔شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں منصوبے میں تاخیر کو بھی ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ اتنا وقت لگنے سے بننے والا منصوبہ کس قدر شفاف ہے، یہ بھی سب کے سامنے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کم ترین لاگت اور مدت میں مکمل ہونے والی پاکستان کی تاریخ کی پہلی لاہور میٹرو نے نیب نیازی کو کئی راتیں جگائے رکھا جبکہ بی آر ٹی منصوبے میں بدترین کرپشن اور نالائقی سے صرف پیسہ بلکہ پشاور کی عوام کا قیمتی وقت بھی ضائع ہوا۔
 شہباز شریف

مزید :

صفحہ اول -