موجودہ حکومت کا رہنا اب مشکل ہے، پرویز رشید

 موجودہ حکومت کا رہنا اب مشکل ہے، پرویز رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما و سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا رہنا اب مشکل ہے مجھے نہیں لگتا حکومت اگلے چار پانچ ماہ نکال سکے گی ملک میں تبدیلی کا آغاز ہو چکا ہے،مریم نواز پر نیب میں پیش ہونے سے پہلے قاتلانہ حملہ کیا گیا،مسلم لیگ ن میں دھڑے بندی لوگوں کی خواہش رہی ہے لیکن اس پر عمل کبھی نہیں ہوا اور نہ کبھی ہو گا۔ ان خیالات کا اظہا ر انہو ں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ سینیٹر پرویزرشید نے کہا کہ  لوگ چاہتے ہیں کہ حکومت سے چھٹکارا حاصل ہو حکومتیں جب کمزور ہوجاتی ہیں تو وہ پولیس اور ملازمین سے لاقانونیت کرواتی ہیں مریم نواز پر نیب میں پیش ہونے سے پہلے قاتلانہ حملہ کیا گیا ایک وزیراعظم کی بیٹی کی لیاقت باغ کے باہر زندگی چھین لی گئی دوسرے وزیراعظم کی بیٹی کے ساتھ بھی اس طرح کا منظر لوگوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا مریم نواز کی گاڑی پر پہلے شیلنگ اور پھر پتھروں کی بارش کی گئی اللہ تعالی نے مریم نواز کی حفاظت فرمائی یہ تبدیلی ہے کہ لوگوں کا غصہ اب ابھل رہا ہے۔سینیٹر پرویز رشید نے مسلم لیگ ن میں مریم نواز اور شہبازشریف کے الگ الگ دھڑوں کے تاثر کو مسترد کرتے ہو ئے کہا کہ میں مسلم لیگ میں دھڑوں کی باتیں 1993سے سن رہا ہوں مسلم لیگ ن میں دھڑے بندی لوگوں کی خواہش رہی ہے لیکن اس پر عمل کبھی نہیں ہوا۔
 پرویز رشید

مزید :

صفحہ آخر -