دیپالپور میں بجلی کے ساتھ گیس لوڈشیڈنگ،شہری اذیت میں مبتلا
دیپالپور(نمائندہ پاکستان) دیپالپور اور گردونواح میں بجلی کے ساتھ سوئی گیس کی بھی بدترین لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئی، مضافاتی علاقوں میں بجلی کی بدترین غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ دس گھنٹے سے بھی تجاوز کر چکا ہے شدید گرمی اور حبس میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شہری شدید اذیت سے دوچار ہیں شہریوں عمار رضا،عذیر رضا،حسنین عباس تقی، عباس مہیمن، عباس چوہدری نے سٹی پریس کلب دیپالپور کی سروے ٹیم کو بتایا کہ بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کے باوجود بجلی بلوں میں ناجائز ٹیکس شامل کرکے عوام کی چیخیں نکالی جا رہی ہیں۔شہریوں نے لیسکو حکام اوع سوئی گیس عملہ کو ہوش کے ناخن لینے اور بدترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری بند کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔ شہریوں نے خبردار کیا کہ اگر اسی طرح لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا تو شدید احتجاج کرتے ہوئے لسیکو اور سوئی گیس دفاتر کا گھیراؤکیا جائے گا۔