انسان نے واقعی کتے کو کاٹ لیا، شدت اتنی کہ دانت ہی ٹوٹ گیا

انسان نے واقعی کتے کو کاٹ لیا، شدت اتنی کہ دانت ہی ٹوٹ گیا
انسان نے واقعی کتے کو کاٹ لیا، شدت اتنی کہ دانت ہی ٹوٹ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ نے کتوں کے انسانوں کو کاٹنے کے متعلق تو دیکھا سنا ہو گا لیکن آپ یہ سن کر دنگ رہ جائیں گے کہ امریکہ میں ایک انسان نے کتے کو اس زور کا کاٹ لیا کہ اس کا اپنا دانت بھی ٹوٹ گیا۔ میل آن لائن کے مطابق اس مہاپرش کا نام مارٹن فلیچر ہے جو اپنے دو کتوں کو گھمانے لیجا رہا تھا کہ راستے میں ایک اور بڑا کتا آ گیا۔ مارٹن کے دو کتوں میں سے ایک ابھی بہت چھوٹا تھا۔ اس بڑے کتے نے اس چھوٹے کتے پر حملہ کر دیا اور اسے نوچنے بھنبھوڑنے لگا۔
جب مارٹن اپنے کتے کو چھڑانے میں ناکام ہو گیا تو اس نے اس بڑے کتے کے کان پر اپنے دانت گاڑ دیئے۔ اب اس کتے کو جان کے لالے پر گئے اور اس نے کان چھڑانے کے لیے زور لگایا جس سے مارٹن کا دانت ٹوٹ گیا اور اس کتے کا کان بھی پھٹ گیا۔ مارٹن کا کہنا تھا کہ ”اس کتے کے حملے کی وجہ سے میرے کتے کو شدید زخم آئے اور اسے 30ٹانکے لگے۔ “

مزید :

ڈیلی بائیٹس -