وزارت داخلہ،ایف بی آر،نیب،سٹیٹ بینک سے سینیٹ امیدواروں کا ڈیٹا طلب

وزارت داخلہ،ایف بی آر،نیب،سٹیٹ بینک سے سینیٹ امیدواروں کا ڈیٹا طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سزایافتہ، ٹیکس نادہندہ اور نااہل امیدواروں کاسینیٹ میں راستہ روکنے کیلئے الیکشن کمیشن نے4 اداروں سے تفصیلات مانگ لی ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت داخلہ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)، قومی احتساب بیورو (نیب) اور سٹیٹ بینک کو امیدواروں کا ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ان اداروں کو بھیجی گئی الیکشن کمیشن کی دستاویز نجی ٹی جیو نیوز نے حا صل کرلی ہے،دستاویز کے مطابق الیکشن کمیشن نے ایف آئی اے سے سوال کیا ہے کہ کیا امیدوار کسی کیس میں کبھی سزا یافتہ رہا ہے؟دستاویز میں ایف بی آر سے سوال کیاگیا ہے کہ کیا امیدوار ٹیکس نادہندہ تو نہیں رہا؟ نیب سے امیدوارکے سزایافتہ ہونے سے متعلق سوال کیا گیا ہے اورسٹیٹ بینک سے 1سال کے دوران امیدوار اور اس کے اہل خانہ کے نادہندہ ہونے سے متعلق پوچھا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن اقدام

مزید :

صفحہ اول -