عوام میں آگاہی فراہم کرنے کے لئے فائر ٹینڈرز فلیگ مارچ کیا 

عوام میں آگاہی فراہم کرنے کے لئے فائر ٹینڈرز فلیگ مارچ کیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ترجمان گورنرسندھ نے کہا ہے کہ جدید فائر ٹینڈرز اور باؤزرز کا شہر میں فلیگ مارچ، عوامی آگاہی کے لئے شروع کیا ہے،فلیگ مارچ میں چین سے درآمد کئے گئے 50 فائر ٹینڈرز اور 2 واٹر باؤزر کا فلیگ مارچ میں شامل ہیں یہ فلیگ مارچ گورنر ہاؤس سے شروع ہوا اور شاہراہ فیصل سے ہوتا ہوا ڈی سی ویسٹ آفس تک کیا گیا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ 52 جدید فائر ٹینڈرز شہر میں آگ پر قابو پانے کی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد فراہم کریں گے،یہ فائر فائٹنگ گاڑیاں وفاقی کے اعلان کردہ مالیاتی پیکیج سے 1.4 ارب روپے کی لاگت سے خریدی گئیں ہیں جو وزیر اعظم عمران خان کا شہریوں کے لئے ایک تحفہ ہے کیونکہ ماضی میں اتنی بڑی تعداد میں فائر ٹینڈرز درآمد نہیں کئے گئے اوریہ جدید ٹیکنالوجی پر مبنی فائر ٹینڈرز روایتی مقاصد سے بہت مختلف ہیں، نئے فائر ٹرکس میں ہارڈ ویئر، ہائی پریشر واٹر گن فائر آگ بجھانے کی قابلیت اور دیگر کارآمد خصوصیات ہیں۔ ترجمان گورنرسندھ نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی پر مبنی فائر ٹرکوں کی حوالگی کی تقریب اتوار 14 فروری بوقت12 بجے دوپہر گورنر ہاؤس میں منعقد ہوگی جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل ان جدید فائر ٹینڈرز کو کراچی میونسپل کارپوریشن کے محکمہ فائر بریگیڈ کے حوالہ کریں گے۔