لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے سے مشرف کیخلاف تمام عدالتی آرڈر ختم ہو گئے،قانون دان علی ظفر 

  لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے سے مشرف کیخلاف تمام عدالتی آرڈر ختم ہو گئے،قانون ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)سابق وفاقی وزیر قانون علی ظفر نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پرویز مشرف کیخلاف تمام عدالتی آرڈزختم ہو گئے ہیں، ا گر پرویز مشرف آناچاہیں تو واپس آ سکتے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ درست،ہائیکورٹ نے دو دن بحث کے بعد خصوصی عدالت کی تشکیل کو غیرآئینی اور غیرقانونی قراردیا۔عدالت کے پاس کوئی آپشن نہیں تھا کہ پورے کے پورے عمل کو کالعدم قراردے اس لحاظ سے فیصلہ قانون اورآئین کے مطابق ہے، خصوصی عدالت کے جتنے بھی فیصلے ہیں وہ سب ختم ہو گئے ا گر پرویز مشرف آناچاہیں تو واپس آ سکتے ہیں۔
علی ظفر رائے

مزید :

صفحہ آخر -