وفاق میں اقلیتوں کیلئے ملازمت  کوٹہ معاملہ،علی نواز اعوان کی  سربراہی میں کمیٹی قائم 

وفاق میں اقلیتوں کیلئے ملازمت  کوٹہ معاملہ،علی نواز اعوان کی  سربراہی میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آ باد(آئی این پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان کو وفاق میں اقلیتوں کیلئے مختص ملازمتوں کے کوٹہ پر عملدرآمد یقینی بنانے کے سب کمیٹی کا سر بر اہ مقرر کردیا گیا،کمیٹی چار ارکان پر مشتمل ہوگی۔تفصیلات کے مطابق کیبنٹ سیکرٹریٹ کی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے وفاق میں اقلیتوں کی ملازمتوں کا 5فیصد کوٹہ یقینی بنانے کیلئے چار رکنی سب کمیٹی بنا دی جس کے سربراہ وزیراعظم کے معاونِ خصوصی علی نواز اعوان ہوں گے،بدھ کو ہونیوالے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں یہ نکتہ اٹھایا گیا کہ وفاق میں اقلیتوں کو ان کے طے شدہ 5 فیصد کوٹے کے مطابق ملازمتیں نہیں دی جا رہیں،اس موقع پر علی نواز اعوان نے کہا سپریم اور اسلام آباد ہائی کورٹس کے واضح احکامات کے باوجود اقلیتوں کو اب تک صرف 2اعشاریہ 8فیصد کوٹہ دیا گیا ہے جو غیر مسلم آبادی کا واضح استحصال ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بتائے 11سا ل گزرنے کے باوجود اب تک 3943ملاز متو ں پر تعینا تیاں کیوں نہیں ہو سکیں،جس پرقائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن کشور زہرہ نے مسئلے کے حل کیلئے 4رکنی کمیٹی تشکیل دیکر وزیراعظم کے معاونِ خصوصی علی نواز اعوان کو کمیٹی کا سربراہ بنا دیا۔
کمیٹی قائم 

مزید :

صفحہ آخر -