نشتر ہسپتا ل، کرونا سے مزید 5مریض جاں بحق، 20کی حالت تشویشناک 

  نشتر ہسپتا ل، کرونا سے مزید 5مریض جاں بحق، 20کی حالت تشویشناک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان‘ رحیم یار خان (وقائع نگار‘ نمائندہ پاکستان) نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 5 مزید مریض جاں بحق ہوگئے‘ اموات کی مجموعی  تعداد 385 ہو گئی زیر علاج کورونا کے مریضوں کی  تعداد 47 ہو گئی،20 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے‘ تفصیل کے مطابق فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد کے مطابق نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں زیر علاج  ملتان(بقیہ نمبر1صفحہ 6پر)
 کی رہائشی 71 سالہ امیر بانو 81 سالہ حمیدہ بی بی جھنگ کی 80 سالہ شہزادہ مائی اور 60 سالہ افتخار علی جبکہ وہاڑی کے 80 سالہ اختر  نے گزشتہ روز دم توڑ دیا یوں یکم اپریل 2020  سے تیرہ جنوری 2021  کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 385 ہو گئی ہے،جبکہ نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا کہ مریضوں کی تعداد 47 ہو گئی ہے جن میں سے 30 مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ زیر علاج  20 مریضوں  کی حالت تشویشناک ہے اور 03 مریضوں کا وینٹی لیٹر پر منتقل کر کے علاج جاری ہے،جبکہ کورونا کے شبہ میں 34 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار  ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 3 ہزار 815 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 1 ہزار 440 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ڈہرکی کے رہائشی 45 سالہ جعفر کو کرونا وائرس میں مبتلا ہونے پر ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں انتظامیہ نے تصدیق ہونے پر کرونا وارڈ منتقل کر دیا ہے۔