پاکستان پہلی مرتبہ بین الاقوامی آن لائن یوتھ سکریبل چیمپین شپ کی میزبانی کیلئے تیار

پاکستان پہلی مرتبہ بین الاقوامی آن لائن یوتھ سکریبل چیمپین شپ کی میزبانی ...
پاکستان پہلی مرتبہ بین الاقوامی آن لائن یوتھ سکریبل چیمپین شپ کی میزبانی کیلئے تیار
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پہلی مرتبہ بین الاقوامی آن لائن یوتھ سکریبل چیمپین شپ کی میزبانی کرنے کیلئے تیار ہے جس کا آغاز 22 جنوری سے ہورہا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق آن لائن یوتھ سکریبل چیمپین شپ میں دنیا کے 16 مختلف ممالک سے 96 کھلاڑی شریک ہورہے ہیں۔ ورلڈ انگلش لینگویج سکریبل پلیئرز ایسوسی ایشن (ویسپا) کی جانب سے پاکستان کو سال 2021ءکی چیمپین شپ کی میزبانی دی گئی۔ 
پاکستان سکریبل ایسوسی ایشن (پی ایس اے) کے یوتھ ڈائریکٹر طارق عزیز پرویز کا کہنا تھا کہ اس چیمپین شپ کی میزبانی ان پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ 
واضح رہے کہ عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے باعث پہلی مرتبہ یہ چیمپین شپ آن لائن منعقد کی جارہی ہے جس سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے طارق عزیز پرویز کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس آن لائن چیمپین شپ کی ساری تیاری کرلی ہے۔ 

مزید :

کھیل -