ڈیرہ،منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،4 گرفتار،منشیات،اسلحہ برآمد

  ڈیرہ،منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،4 گرفتار،منشیات،اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)کلاچی پولیس کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کیخلاف کاروائیاں،80گرام ہیروئن،آدھا کلو گرام سے زائد چرس،ایک پستول، ایک بندوق، 23کارتوس برآمد کرکے 4ملزمان کو گرفتار کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق کلاچی پولیس نے نوری دربار کے قریب طارق ولد منان سکنہ کلاچی سے 410گرام چرس، پستول30 بور،20کارتوس برآمد کرکے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔ دوسری کاروائی میں اختر حیات سے 275گرام چرس، مین بازار میں کاروائی کے دوران مومن خان سکنہ لونی سے80گرام ہیروئن، گرہ جانہ مائنر پر عاشق سکنہ سکندر شمالی سے ایک بندوق اور 3کارتوس برآمد کرکے تمام ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔