ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سینٹ کٹس (آئی این پی) ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ (کل) ہفتہ کو سینٹ کٹس میں کھیلا جائے گا۔ ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت ڈیرن سیمی جبکہ کیوی ٹیم کی قیادت کین ولیم سن کریں گے۔ سیریز میں ویسٹ انڈیز کو 2-1 کی برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے 9 وکٹوں اور دوسرے میچ میں 55 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 88 رنز سے ہرا دیا تھا۔