شاہ عالم مارکیٹ5سالوں میں 100سے زائد غیر قانونی پلازے قائم :ایل ڈی اکو خبر نہ ہوئی

شاہ عالم مارکیٹ5سالوں میں 100سے زائد غیر قانونی پلازے قائم :ایل ڈی اکو خبر نہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (شہباز اکمل جندران)لاہور کے معروف کاروباری مرکز شاہ عالم مارکیٹ میں 5برسوں کے دوران 100سے زائد غیر قانونی کمرشل عمارتوں اور پلازوں کی تعمیر کا انکشاف ہوا ہے، ا یل ڈی اے کی سکیم ایل ڈی اے کے لئے ہی نوگو ایریا بن گئی ہے، ہنگامی راستوں، نقشہ جات اور ثبوت ملکیت کے بغیر تعمیراتی قواعد وضوابط کی مکمل خلاف ورزی کے تحت تعمیر کی جانے والی ان عمارتوں میں کیمیکل ۔ پلاسٹک ۔ کاسٹیوم اور پرفیوم اور کا کاروبار ہوتا ہے ، معلوم ہوا ہے کہ لاہو ر کی معروف کاروباری شاہ عالم ایل ڈی اے کے کنٹرولڈ علاقے کا حصہ ہی نہیں بلکہ ایل ڈی اے کی اپنی سکیم ہے ، لیکن یہ لاہور کی واحد سکیم ہے جہاں ایل ڈ ی اے کا عمل دخل انتہائی کم ہے، ذرائع کے مطابق کمرشل عمارتوں کی تعمیر کے حوالے سے ایل ڈی اے نے مختلف قواعد وضوابط اور بائی لاز متعارف کروا رکھے ہیں،جن کی خلاف ورزی پر اتھارٹی نہ صرف ایسی عمارتوں کو جرمانہ کرنے کا اختیار رکھتی ہے بلکہ ایسی عمارتوں کو سربمہر کرنے اور جزوی یا مکمل مسمار کرنے کا اختیار بھی رکھتی ہے، لیکن ذرائع کا دعویٰ ہے کہ شاہ عالم مارکیٹ میں ایل ڈی اے کے بائی لاز پر قطعاً عمل درآمد نہیں کیا جاتا، اور نہ ہی ایل ڈی اے تعمیراتی قواعد وضوبط کی خلاف وزری کی حامل عمارتوں کے خلاف کسی قسم کی کارروائی کرتی ہے،ذرائع کے مطابق نقشے کی منظوری کے بغیر ایل ڈی اے کسی بھی عمارت کی تعمیر کی اجازت نہیں دیتی اسی طرح تعمیر کے دوران بھی نقشے کی خلاف وزری کی اجازت نہیں دی جاتی اور تعمیر مکمل ہونے کے بعد اگر عمارت ناقابل مصالحت خلاف ورزی کی حامل ہوتو ایسی عمارت جزوی یا مکمل مسمار کردی جاتی ہے لیکن شاہ عالم مارکیٹ میں تاجروں کے اثرو نفوذ اور اتحاد کی وجہ سے ایل ڈی اے اس علاقے میں ناجائزتعمیرات کے خلاف کاروائی سے گریز کرتی ہے اور اتھارٹی کے شعبہ ٹاﺅن پلاننگ کے ملازمین مارکیٹ میں ناجائز تعمیرات کے حامل پلازہ مالکان سے منتھلی لیکر خاموشی اختیار کرلیتے ہیں، شاہ عالم مارکیٹ میں ناجائز تعمیرکی جانے والی عمارتوں میں ، 9منزلہ 9-10,H 6 منزلہ 20;G,ُِٓپانچ منزلہ 125,H،پانچ منزلہ 28,29,Gُپانچ منزلہ 63,AGِچھ منزلہ 69,Gسات منزلہ 8,H۔ سات ،منزلہ 67,A، تین منزلہ 66,G، آٹھ منزلہ 6,D، 49,B.49,G,17,18,33,D,، پانچ منزلہ 153,G، سات منزلہ 67,H، سات منزلہ 37,F، تین منزلہ 67, E، چھ منزلہ 5D، دس منزلہ 40, E، نو منزلہ 8, A، گیارہ منزلہ 16,C,، چھ منزلہ 18, C,، اور دیگر بیسیوں عمارتیں و پلازے شامل ہیں، مذکورہ عمارتوں میں نہ تو ہنگامی راستے رکھے گئے ہیں نہ ہی ان کی تعمیر سے قبل ایل ڈی اے سے نقشے منظورکروائے گئے ہیں اور نہ ہی ان میں سے اکثر پلازوں کی ملکیت واضح ہے اس کے باوجود ایل ڈی اے ان عمارتوں کے خلاف کاروائی سے گریزاں ہے ، اس سلسلے میں ایل ڈی اے کی انتظامیہ کا موقف ہے کہ شاہ عالم مارکیٹ میں ناجائز عمارتیں تعمیر ہیں ، اور ان کے مالکان کو نوٹس ارسا کئے گئے ہیں،