تعلیم کو عام کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے، قومی تعلیمی کانفرنس

تعلیم کو عام کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے، قومی تعلیمی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(ثناءنیوز )تنظیم اساتذہ پاکستان کے زیرانتظام تین روزقومی تعلیمی کانفرنس کاآغاز ہوگیا ہے، افتتاحی روزدوسیشن ہوئے جن میں جنرل(ر) حمیدگل، ڈاکٹرانیس احمد،پروفسیرڈاکٹرمعصوم زئی، بریگیڈئراعجاز شفیع، ڈاکٹرشفیع اعجازگیلانی، پروفیسر راﺅ جلیل احمدنے خطاب کیا،مقررین نے تعلیم پرزوردیتے ہوئے کہاکہ وہ قومیںکبھی خوشحال نہیںہوتیںجن کے افرادجہالت میںڈوبے ہوئے ہوتے ہیں،بلکہ غلامی انکامقدربن جاتی ہے،ہمیشہ ان قوموںنے ترقی کی جن کے افرادنے تعلیم کی روشنی سے جہالت کے اندھیرے دورکئے،مقررین نے آ پﷺ کی مثال دیتے ہوئے کہاکہ آپ کی آمدکے بعداسلام نے ترقی کی کیونکہ آپ روشنی کامینارتھے،اگرپاکستان نے ترقی کرنی ہے تویہاںشرح خواندگی کوہرصورت سوفیصدکرناہمارامشن ہوناچاہئے،اگرہم یونہی چلتے رہے توہم ملک کی معیشت کوکبھی بھی اس سطح پر نہیںلاسکیںگے جسکی ہمیںضرورت ہے، تعلیم سے شعورآتاہے،اورجب شعورجنم لیتاہے تووہ آزادی اورخودمختاری کاتقاضاکرتاہے،یہ وجہ ہے کہ وہ قومیںترقی کی بلندترین منازل پرہوںگی جن کے افرادجتنے زیادہ باشعورہوںگے۔مقررین نے کہاکہ سیاسی وابستگی کوبالائے طاق رکھتے ہوئے ہمیں تعلیم کوعام کرنے کیلئے جنگی بنیادوںپرکام کرنے کی ضرورت ہے۔تقریب تین روزتک جاری رہے گی،تقریب کی آخری نشست میںمحسن پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیرمہمان خصوصی ہوںگے جوکل ہوگی۔

مزید :

صفحہ آخر -