سابق سر ی لنکن کپتان مہیلا جے وردھنے کاٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

سابق سر ی لنکن کپتان مہیلا جے وردھنے کاٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
سابق سر ی لنکن کپتان مہیلا جے وردھنے کاٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو( مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق سری لنکن کپتان اور مڈل آرڈر بیٹسمین مہیلا جے وردھنے نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے ۔سری لنکا کے درلحکومت کولمبو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جے وردھنے کا کہنا تھاکہ وہ گزشتہ 18 برس سے سری لنکا کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ کھیل رہے ہیں جو ان کے لئے انتہائی فخر کی بات ہے تاہم اب وہ سمجھتے ہیں کہ ان کا ٹیسٹ کرکٹ کو خیر باد کہنے کا وقت آگیا ہے تاکہ ان کی جگہ کسی نوجوان اور اہل کھلاڑی کو ملک کی نمائندگی کا موقع مل سکے، پاکستان کے خلاف سیریز ان کی آخری ٹیسٹ سیریز ہوگی۔مہیلا جے وردھنے نے 1997ءمیں بھارت کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا تھا جس میں انہوں نے 66رنز بنا ئے تھے ۔ سابق سری لنکن کپتان نے 145 ٹیسٹ میچز میں 50.19کی اوسط سے 11493رنز بنا رکھے ہیں جس 33سنچریاں اور 48نصف سنچریاں شامل ہیں ۔37سالہ جے وردھنے نے 420 ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں 32.90کی اوسط سے 11681 رنز بنائے ہیں جن میں 16سنچریا ں اور 72نصف سنچریا ں شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ انہوں نے 55 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں 31.77کی اوسط سے 1493رنز بنارکھے ہیں جس میں ایک سنچری اور 9نصف سنچریاں شامل ہیں ۔

مزید :

کھیل -