سزاوالوں کے استقبال کیلئے پورا شہر پریشان کرنا زیادتی ہے،کامران سیف

سزاوالوں کے استقبال کیلئے پورا شہر پریشان کرنا زیادتی ہے،کامران سیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ق) کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ سزا یافتہ افراد کے استقبال کیلئے لاہور کے شہریوں کو سارادن پریشان کرنا ن لیگ کو زیب نہیں دیتا ۔پورا دن لاہور میں کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹ سے تاجر و صنعتکار برادری کا کروڑوں کا نقصان ہوا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نیکارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ احتساب عدالت سے ناجائز اثاثہ کیس میں کرپشن ثابت ہونے پر سزا یافتہ افراد گرفتاری دینے پاکستان آرہے ہیں۔

انہوں نے کوئی کارنامہ سرانجام نہیں دیاکہ ان کا استقبال کیا جائے سزایافتہ شخص کا استقبال کرکے توہین عدالت کی جارہی ہے جس کا اعلیٰ عدلیہ نوٹس لے ۔اس طرح کی حرکتیں کرپٹ افراد کو ہلاشیری دیتی ہیں کہ جتنا مرضی ملک کو لوٹو اور کرپشن کرو اس کے بعد پاکستان جائیں گے تو ہمارا کرپشن کرنے پر استقبال ہوگا یہ رویہ معاشی اخلاقی قدروں کو پامال کردے گا۔
کامران سیف