امریکہ میں کورونا وائرس نے اَت مچا دی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے کتنے ہزار کیسز سامنے آئے؟ہر کوئی پریشان ہو جائے گا

امریکہ میں کورونا وائرس نے اَت مچا دی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس ...
امریکہ میں کورونا وائرس نے اَت مچا دی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے کتنے ہزار کیسز سامنے آئے؟ہر کوئی پریشان ہو جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران نوول کورونا وائرس کے 59ہزار222نئے کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں جبکہ جونز ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق امریکہ میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 33 لاکھ 60 ہزارسے بڑھ گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے کیسز میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے ،ماہرین کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ امریکہ کو مکمل بند نہیں کیا گیا جبکہ بعض امریکی ریاستوں میں اس حوالے سے غیر معمولی نرمی بھی اضافے کا سبب بنی ہے ۔امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 59ہزار222نئے کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں جبکہ مزید 411 اموات کی اطلاعات ملی ہیں جس کے بعد امریکہ میں اس موذی مرض کے ہاتھوں مرنے والوں کی  تعداد 1 لاکھ 35ہزار582 تک پہنچ گئی ہے۔نوول کرونا وائرس مرض میں اضافہ کے باعث کچھ امریکی ریاستوں کو انسداد وبائی مرض کے سخت اقدامات اٹھانے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

دوسری طرف سی این بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ کے وبائی امراض کیسرکردہ ماہر انتھونی فاچی نے کہا ہے کہ امریکہ کو نئے نوول کرونا وائرس مرض میں اس لئے اضافہ کا سامنا کرنا پڑا ہے کیونکہ ملک مکمل طور پر بند نہیں ہوا۔فاچی کا کہنا تھا کہ امریکہ نے تاحال نوول کرونا وائرس عالمی وبا کا اختتام شروع ہوتے ہوئے نہیں دیکھا جبکہ سائنسدان ابھی تک اس وائرس کی ممکنہ ادویات اور ویکسین کی تیاری میں مصروف ہیں۔