14ڈاکٹرز کی بطور اسسٹنٹ پروفیسرتعیناتی کاحکم

14ڈاکٹرز کی بطور اسسٹنٹ پروفیسرتعیناتی کاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  ملتان (  وقا ئع  نگار  )محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال میں 14 ڈاکٹروں کی بطور اسسٹنٹ پروفیسر(بقیہ نمبر16صفحہ6پر)
 تعنیاتی کے احکامات جاری کئے ہیں۔ان ڈاکٹروں کو ایک سالہ ایڈھاک پر بھرتی کیا گیا ہے۔نوٹیفیکشن کے مطابق ڈاکٹر بختاور فاروق اسسٹنٹ پروفیسر بائیو کیمسٹری،ڈاکٹر بشری شاہین اور ڈاکٹر صبا بتول اسسٹنٹ پروفیسر فارماکالوجی،ڈاکٹر بشری اعجاز اور ڈاکٹر عظمی ارشد اسسٹنٹ پروفیسر کمیونٹی میڈیسن،ڈاکٹر ارم ممتاز اور ڈاکٹر عامر عاشق اسسٹنٹ پروفیسر پتھالوجی،ڈاکٹر رانا مسرت اسسٹنٹ پروفیسر انستھیزیا،ڈاکٹر محمد اکمل شاہ اسسٹنٹ پروفیسر پلاسٹک سرجری،ڈاکٹر محمد کلیم اللہ اسسٹنٹ پروفیسر تھراسک سرجری(امراض جراحی سینہ)،ڈاکٹر محمد شاہد نواز خان،ڈاکٹر شہزاد عالم خان،ڈاکٹر امجد علی رضا،ڈاکٹر حافظ محمد فرحان راشد کو اسسٹنٹ پروفیسر میڈیسن بھرتی کیا گیا ہے۔نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود نے کہا ہے کہ ایڈھاک ڈاکٹروں کی بھرتی سے ٹیچنگ فیکلٹی کی کمی دور کرنے میں مدد ملے گی۔یہ فیکلٹی کی تعداد میں اضافے اور بہتری کی طرف پہلا قدم ہے