تونسہ بیراج کے قریب دریائے سندھ میں کٹاؤ، کئی علاقے زیر آب، فصلیں دریا برد

تونسہ بیراج کے قریب دریائے سندھ میں کٹاؤ، کئی علاقے زیر آب، فصلیں دریا برد
تونسہ بیراج کے قریب دریائے سندھ میں کٹاؤ، کئی علاقے زیر آب، فصلیں دریا برد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تونسہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )تونسہ بیراج کے قریب دریائے سندھ نے کچے کے علاقوں میں تباہی مچادی، دریائی کٹاؤمیں تیزی کے باعث متعدد علاقے زیر آب آگئے۔
بیٹ فقیر والی، بیٹ نشان والا بیٹ سوائی سمیت کئی مواضعات میں قبرستان، سکول اور کئی مساجد سمیت فصلیں بھی دریا برد ہو گئیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ چارہ کے لیے بوئی گئی فصل بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ آبادی کو بھی خطرہ لاحق ہوگیا ہے، جس کے باعث قریبی رہائشی شدید دباؤ کا شکار ہیں۔ دریائی کٹاؤ میں تیزی آگئی ہے، اگرانتظامیہ نے کٹاؤ روکنے کیلئے اپنا کردار ادا نہ کیا تو آبادی کا بھی بہت بڑا نقصان ہوگا۔

 انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بیٹ کے علاقوں کا دورہ کر کے نقصان کا ازالہ کیا جائے اور کٹاؤ روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔