سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد مرگلہ ایونیو میں نصب کیے گئے2ہاتھ اور2بالز ہٹانے کا فیصلہ 

سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد مرگلہ ایونیو میں نصب کیے گئے2ہاتھ اور2بالز ہٹانے ...
سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد مرگلہ ایونیو میں نصب کیے گئے2ہاتھ اور2بالز ہٹانے کا فیصلہ 
سورس: x/nadia_a_mirza

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی دارلحکومت کے علاقےمرگلہ ایونیو میں دو ہاتھ اوران ہاتھوں میں بالزنصب کیے گئے تھے جنہیں اب کپڑوں سے ڈھک دیاگیا ہے اورسوشل میڈیا پر سوالات اٹھائے جانے کے بعد اب انہیں ہٹانے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔
صحافی نادیہ مرزانےبتایاکہ یہ یادگار گزشتہ دنوں نصب کی گئی تھی جس پر سوشل میڈیا پر تنقید کی جارہی تھی لیکن اب اسے ڈھانپ دیاگیا، موقع پر موجود ایک صاحب کے حوالے سے صحافی نے بتایا کہ اب اس کوہٹانے کا فیصلہ کیاگیا ہے ، یہ تنصیب سی ڈی اے کی نہیں بلکہ فیصل ہلز کی جانب سے کی گئی تھی ، اب سی ڈی اے نےاجازت نہیں دی اور یہ ہٹانے کی ہدایت کی ہے ۔


نادیہ مرزا کاکہناتھاکہ سی ڈی اے کے اجازت کے بغیر کچھ ہٹنا یا لگنا ممکن نہیں لیکن اب لوگ چونکہ سی ڈی اے پر تنقید کررہے تھے تو اب لیبر اورکرین آچکی ہےجو تھوڑی ہی دیر میں یہ تنصیب ہٹادیں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -