30ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق،واپڈا ہاؤس کو مکمل بند کر دیا گیا

  30ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق،واپڈا ہاؤس کو مکمل بند کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا نے سرکاری دفاتر کا بھی رخ کر لیا۔ واپڈا ہاؤس کے 30 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے پر واپڈا ہاؤس کو 9 دن کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔واپڈا ملازمین کے ٹیسٹ کروانے پر 30 ملازمین کے رزلٹ مثبت آئے۔ واپڈا ہاؤس کو 13 جون سے 21 جون تک بند کیا گیاہے، سیکرٹری واپڈا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تمام ضروری کام اور اہم نوعیت کی میٹنگز سنی ویو آفس میں ہونگی۔مراسلہ کے مطابق واپڈا ہاؤس میں تعینات تمام افسران اپنے گھروں سے کام کریں گے اور فون کال پر دستیاب ہونگے۔ سیکیورٹی اور انتظامی افسران پورے دفتر کو ڈس انفیکٹ کرنے کے لیے سپرے کروائیں۔
واپڈا ہاؤس بند

مزید :

صفحہ آخر -