نااہل ٹولے نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا،نیئر مرتضیٰ لون

نااہل ٹولے نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا،نیئر مرتضیٰ لون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کی سینئرمرکزی رہنما سابق ایم پی اے  نیئر مرتضیٰ لون نے کہاہے کہ کرپٹ حکمران ٹولے نے اعداد وشمار کی ہیرا پھیری سے کی ہے اور بجٹ میں قوم کو دھوکا دیا گیا ہے نااہل اور نکمے ٹولے نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا، سابق ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری نیئر مرتضیٰ لون پنجاب اور وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے عوام دشمن مہنگائی بڑھاؤ بجٹ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ  حکومتی بجٹ غریب عوام کیلئے مزید مشکلات کا باعث بنے گا عوام کو ریلیف مہیا کرنے کے بلند وبانگ دعوے کرنے والوں نے موجودہ بجٹ میں عوام کیلئے کوئی پالیسی مرتب نہیں کی جس سے مہنگائی، بے روزگاری اور لوگوں کی مشکلات میں کچھ کمی واقع ہو سکے۔
 انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ مہنگائی کے تناسب سے عوام کیلئے اشیا ضروریہ کے نرخوں میں کمی کرتی بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے ٹھوس پالیسی بنائی جاتی مگر حکومت نے غریب عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ اس بجٹ میں کچھ ایسے ٹیکس اور لیویز شامل ہیں جن کا بجٹ تقریر میں ذکر نہیں تھا لیکن فنانس بل میں یہ شامل ہیں اور ان کی وجہ سے ملک میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا اور اس کا سب سے بڑا نشانہ متوسط طبقہ ہو گا۔