نشتر، کرونا شبہ میں ایک مریض زیر علاج، وینٹی لیٹر بدستور خالی
ملتان ( وقائع نگار )نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ روز بھی کورونا مرض کے باعث کوئی نیا مریض جاں بحق نہیں ہوا۔جبکہ نشتر ہسپتال میں کورونا کی وجہ سے(بقیہ نمبر16صفحہ6پر)
944 مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج کورونا میں مبتلا کوئی نیا مریض جاں بحق نہیں ہوا ہے۔یوں یکم اپریل 2020 سے لیکر 13 جون 2022 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 944 رہی ہے.جبکہ نشتر ہسپتال میں اس وقت کورونا میں مبتلا کوئی مریض زیر علاج نہیں ہے۔ جبکہ کورونا کے شبہ میں 01 مریض زیر علاج ہے ،ادھر نشتر ہسپتال میں اب تک کورونا کے شبہ میں 09 ہزار 958 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 ہزار 980 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،جبکہ کورونا مریضوں کے لئے مختص 24 وینٹی لیٹرز میں سے 24 وینٹی لیٹر خالی ہیں،ادھر کورونا آئی سو لیشن بلاک میں بستروں کی تعداد 50 کر دی گئی ہے، جن میں سے 40 خالی ہیں ملتان()ملتان میں کھانے پینے میں بے اعتدالی گیسٹرو کے پھیلا کا سبب بن گئی۔گزشتہ ایک روز میں 200 مریضوں کو نجی و سرکاری ہسپتالوں میں لایا گیا ہے۔تفصیل کے مطابق ملتان شہر میں گزشتہ ایک روز میں نشتر سمیت دیگر نجی ہسپتالوں میں تقریبا 200 مریض رپورٹ ہوئے ہیں.جن میں سے 162 مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کر دیا گیا۔جبکہ باقی مریضوں کو بھرپور طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔نشتر ہسپتال میں 70.چلڈرن کمپلیکس میں 40 جبکہ فاطمہ جناح وویمن ہسپتال میں 30 اور دیگر نجی میں 30 مریض داخل ہوئے ہیں۔