وہاڑی:محبوبہ سے ملنے کی کوشش نوجوان پر فائرنگ،حالت تشویشناک
وہاڑی(بیورورپورٹ، نمائندہ خصوصی) خانیوال چوک میں محبوبہ سے ملنے جانیوالے عاشق پر محبوبہ کے بھائی نے فائرنگ کردی،ذرائع کے مطابق لڈن کے رہائشی (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)
فیاض تجوانہ کے خانیوال کی رہائشی نرس (خ)کے ساتھ دیرینہ تعلقات تھے اور وہ اکثر اپنی محبوبہ سے ملنے اس کے گھر آتا تھا گزشتہ روز فیاض ملنے آیا تو اسکی محبوبہ کے بھائی اکرم بھنڈی نامی شخص نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر فیاض کے نچلے حصے پر فائرنگ کردی پے درپے گولیوں کی بوچھاڑ سے فیاض شدید زخمی ہوگیا اور اسے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کردیا ملزم موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے کاروائی شروع کر دی۔
تشویشناک