سٹیج ڈرامہ میں ناقابل یقین پذیرائی ملی، ماہ نور
لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و پرفارمر ماہ نورنے کہا ہے کہ الفلاح تھیٹر میں جاری سٹیج ڈرامہ میں ناقابل یقین پذیرائی ملی ہے۔اگلے سپل میں شروع ہونے والے ڈرامے میں ایک نیا اور منفرد ڈانس آئٹم تیار کررہی ہوں جو میرے پرستاروں کو بے حد پسند آئے گا۔ماہ نور نے کہا کہ ملک کے نامور کوریوگرافرحیدر سمراٹ مسلسل کئی روز سے اس نئے ڈانس آئٹم کی تیاری کروارہے ہیں۔ شوبز انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے کامیابیوں کی بلندیوں پر ہوں۔ماہ نور نے کہا کہ شوبزانڈسٹری میں جو رسپانس ملا کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔
آج کامیابیوں کی جن بلندیوں پر ہو ں یہ سب شائقین کا پیار اور محبت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری ایک بار پھر اچھے مقام پر جا رہی ہے اس میں ماضی کی بہت سی شاہکارفلموں کے سیکوئل بنائے جارہے ہیں جب کہ بہت سے لوگ نوجوان فنکاروں کو متعارف کروارہے ہیں۔ یہ وہ سب اہم طریقہ کار ہیں جن کی بدولت ہم ترقی کی راہوں پرآگے بڑھ سکتے ہیں مزید کہا کہ پاکستان میں اداکاری کے شعبہ میں بہت ٹیلنٹ ہے۔