سابق سی ٹی او رائے اعجاز سمیت افسران کیخلاف کرپشن کیس کی سماعت ملتوی 

سابق سی ٹی او رائے اعجاز سمیت افسران کیخلاف کرپشن کیس کی سماعت ملتوی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج اسد علی نے سابق سی ٹی او لاہور رائے اعجاز سمیت دیگر  پولیس افسروں کے خلاف کرپشن کیس کی سماعت27جون تک ملتوی کردی عدالت نے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے طلب کر لیا گزشتہ روزسابق ڈی پی او گجرات رائے ضمیر اور دیگر ملزمان نے پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی،نیب نے سابق ڈی پی او گجرات رائے ضمیر کیخلاف سپلیمنٹری ریفرنس عدالت میں جمع کرا رہا ہے،نیب کی جانب سے پراسکیوثر حارث قریشی پیش ہوئے،پراسیکیوٹر نے عدالت کوبتایا کہ گجرات کے چار سابق  ڈی پی اوز کرپشن ریفرنس میں ملوث ہیں،رائے ضمیر، کامران ممتاز، سہیل ظفر  چھٹہ اور رائے اعجاز مختلف ادوار میں ڈی پی او گجرات رہے،رائے اعجاز سمیت گجرات کے تین سابق ڈی پی آوز کے نمائندے عدالت میں حاضری کیلئے پیش ہوئے جبکہ محمد اشرف، فیاض، مزمل، رمیض اور رضوان سمیت ڈی پی او گجرات اکاؤنٹس آفس کے اہلکار بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
نیب کے مطابق ملزمان پر پولیس ڈیپارٹمنٹ  میں 2 ارب 96 کروڑ روپے سے زائد کرپشن کا الزام ہے۔
،رائے اعجاز اور دیگر افسران پر پرپولیس ملازمین کی مبینہ کروڑوں روپے کی وردیاں ہڑپ کرنے کا الزام ہے، ملزمان پر پولیس کی گاڑیوں کو ملنے والا ڈیزل اور بڑے پیمانے پر صوابدیدی فنڈزخورد بورد کرنے کا بھی الزام عائد ہے۔

مزید :

علاقائی -