منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن، 9گرفتار

  منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن، 9گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       پشاور (کرائم رپورٹر) پشاور پولیس نے شہر بھر میں منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران مزید9  ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کینٹ، سٹی، رورل اور صدر ڈویژن کے مختلف تھانوں کی حدود میں مخصوص گاہک کو منشیات سپلائی کرنے میں ملوث ہیں، خفیہ اطلاعات پر ہونے والی کاروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر7 کلو گرام چرس،1200 گرام ہیروئن اور ایک کلو گرام سے زائد آئس برآمد کر لی گئی ہے جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلا ت کے مطابق پشاور پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاون جاری ہے جس کے دوران مزید 7 ملز مان کو گرفتار کیا گیا ہے، گزشتہ روز ہونے والے کریک ڈاون کے دوران گرفتار ملزمان اپنے مخصوص گاہک کو منشیات سپلائی میں ملوث ہیں، کریک ڈاون کے دوران تھانہ بھانہ ماڑی، تھانہ خزانہ، تھانہ پھندو، تھانہ پولیس نے 9  ملزمان شاہد،خائستہ زمان،بلال،افتاب،عمر حیات،جاوید،ارمان،نیازمحمد اور شیر افضل کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 7 کلو گرام چرس،1200 گرام ہیروئن اور ایک کلو گرام سے زائد آئس برآمد کر لی گئی ہے جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے