پی ٹی آئی کے امیدواروں کو قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، علی زیدی بول اٹھے

  پی ٹی آئی کے امیدواروں کو قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، علی زیدی بول اٹھے
  پی ٹی آئی کے امیدواروں کو قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، علی زیدی بول اٹھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(این این آئی)  تحریک انصاف سندھ کے صدر اور سابق وفاقی وزیرعلی زیدی نے الزام عائد کیاہے کہ شرجیل میمن اور ان کے رفقاء پی ٹی آئی کے بلدیاتی امیدواروں کو ہراساں کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس پی ٹی آئی امیدواروں کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے، سندھ پولیس شرجیل میمن کے کہنے پر حیدرآباد میں امیدواروں کو ہراساں کر رہی ہے۔سندھ حکومت ریاستی مشینری کو انتخابات سے قبل دھاندلی کے لیے استعمال کر رہی ہے، پیپلز پارٹی سندھ پولیس کو اپنے اوچھے ہتھکنڈوں کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ متعلقہ پولیس اہلکاروں کو کہا گیا ہے کہ بلدیاتی امیدواروں کو کاغزات جمع کروانے سے روکا جائے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -