اسمبلی میں چیف سیکرٹری آئے گا نہ آئی جی پنجاب، مسلم لیگ (ن) نے واضح کر دیا
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے واضح کر دیا کہ پنجاب اسمبلی میں نہ ہی چیف سیکرٹری آئیں گے اور نہ ہی آئی جی پولیس آئے ، بجٹ صوبے کے عوام کا حق ہے ، اسے دلا کر ہی رہیں گے ۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کیلئے کوئی معافی نہیں ہے ، ہم کسی شرط کی بنیاد پر بجٹ نہیں لا رہے ، بجٹ پنجاب کے عوام کا حق ہے اور ہم انہیں یہ حق دلا کر ہی رہیں گے ، ہمارا فض ہے پنجاب کا بجٹ لے کر آنا ۔
رانا مشہود کا کہنا تھا کہ اگر یہ لوگ کہتے کہ 490 روپے والے آٹے کا تھیلا 450 روپے کا کردو ، اتنے سالوں سے سرکاری بھرتیاں نہیں ہوئیں وہ کرو تو بجٹ اجلاس ہوگا تو ہم ان کی یہ شرطیں بخوشی تسلیم کر لیتے مگر انہوں نے اپنی ذات کی بات کی ، ہم نے عوام کے مفاد میں ان سے بات کی کوشش کی مگر واضح کر دیتے ہیں کہ کسی کی ہٹ دھرمی نہیں چلنے دینگے ۔