آئی ایم ایف کو اخراجات اور ٹیکسوں کے معاملے پرتشویش ہے: عائشہ غوث پاشا

آئی ایم ایف کو اخراجات اور ٹیکسوں کے معاملے پرتشویش ہے: عائشہ غوث پاشا
آئی ایم ایف کو اخراجات اور ٹیکسوں کے معاملے پرتشویش ہے: عائشہ غوث پاشا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آ باد (آئی این پی ) وزیرمملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے بجٹ سے متعلق بعض چیزوں پر وضاحت مانگی ہے۔

عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن چیف کے ساتھ وزیرخزانہ کی ورچوئل بات چیت ہوئی، آئی ایم ایف نے بہت سی چیزوں پرسوال اٹھائے ہیں۔ آئی ایم ایف کو خصوصی طور پر اخراجات اور ٹیکسوں کے معاملے پر تشویش ہے۔ وزیرمملکت خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس کسی بھی وقت ہوسکتا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹریٹجک لیول پربات چیت ہورہی ہے، اخراجات سمیت دیگراعدادوشمارپرمزید تکنیکی بات چیت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کوبجٹ کی حکمت عملی اورویژن سے آگاہ کیا گیا ہے، آئی ایم ایف سے کہا ہے  کہ بجٹ کا مقصد معاشی گروتھ لانا ہے۔

مزید :

بجٹ -