تھانہ قریشی پولیس کی کارروائی، لاکھوں کے نان کسٹم پیڈ سگریٹ غیر ملکی کپڑا برآمد
کرمداد قریشی(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید حسنین حیدر کی ہدایات پر ڈی ایس پی صدر چوہدری فرحت رسول کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ قریشی ملک عبدالروف نے(بقیہ نمبر42صفحہ7پر)
سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کاروائیاں تیز کردیں، گزشتہ کاروائی میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان کار سے نان کسٹم پیڈ 640 ڈنڈے غیر ملکی سگریٹ اور مسافر بس پر لوڈ نان کسٹم پیڈ 3 رول غیر ملکی کپڑا، 2800 لٹر اور 4 ٹائر سامان برآمد کرکے ضبط کرلیا، کسٹم افسران کو کاروائی سے آگاہ کیا تو کسٹم افسران کی ٹیم پہنچ گئی، ایس ایچ او ملک عبدالروف نے ضبط شدہ سامان کسٹم افسران کے حوالے کردیا، ایس ایچ او ملک عبدالروف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سمگلرز مافیا اور دیگر جرائم کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔