مانسہرہ:ڈاکوﺅں کی بینک عملے کو یرغمال بناکر 1 کروڑ 30 لاکھ روپے کی ڈکیتی

مانسہرہ:ڈاکوﺅں کی بینک عملے کو یرغمال بناکر 1 کروڑ 30 لاکھ روپے کی ڈکیتی
مانسہرہ:ڈاکوﺅں کی بینک عملے کو یرغمال بناکر 1 کروڑ 30 لاکھ روپے کی ڈکیتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانسہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبر پختونخوا کے شہر مانسہرہ میں 2 ڈاکو بینک کے عملے کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کے بعد فرار ہوگئے۔
ڈکیتی کی واردات مانسہرہ کے علاقے چنار روڈ پر نجی بینک میں ہوئی جس دوران 2 ڈاکوؤں نے عملے کو یرغمال بناکر بینک سے1 کروڑ 30 لاکھ 60 ہزارروپے لوٹ لیے۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ڈاکو بینک سے 1 کروڑ 30 لاکھ 60 ہزارروپے لوٹ کر لے گئے ہیں تاہم سی سی ٹی وی ویڈیوکی مدد سے ڈاکوؤں کو جلد گرفتار کرلیں گے۔