ورک فورس کی تعداد بڑھانے کیلئے چینی منصوبہ تیار

ورک فورس کی تعداد بڑھانے کیلئے چینی منصوبہ تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ(آئی این پی/شنہوا) چینی حکومت نے ملک میں ورک فورس کی تعداد بڑھانے کے لئے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کا منصوبہ تیار کیا ہے جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اعلیٰ اور معیاری تعلیم کی سہولتیں فراہم کرنا ہیں ۔تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ چین میں کارکنوں کی تعداد میں کمی ہو رہی ہے ،2015کے دوران 16سے 59سال کی عمر کے افراد کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آئی ، یہ تعداد 2014ء کے مقابلے میں کم رہی ، چین اپنے کارکنوں کی پیداوار میں 6.6فیصد کے حساب سے سالانہ اضافہ کرنا چاہتا ہے اور اسی وقت ممکن ہے جب کہ کارکنوں کے معیار ، تعلیم اور فنی تربیت میں اضافہ کیا جائے ۔قومی ادارہ برائے اعدادو شمار کا کہنا ہے کہ ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ کسی طرح’’ چین میں تیار کردہ‘‘ کو’’ چین میں تخلیق کردہ‘‘ میں تبدیل کیا جاسکتا ہے اور یہ ضرورت ایک اعلیٰ معیاری کارکن ہی پوری کر سکتا ہے ۔حکومت کی طرف سے گذشتہ روز شائع کردہ ایک رپورٹ کے مطابق حکومت آئندہ روز گار کے ایک کروڑ مواقع پیدا کرنا چاہتی ہے اور وہ شہروں میں بیروزگاری کی شرح رواں سال 4.5فیصد سے کم ہی رہنے کی توقع کررہی ہے۔
حکومت کیلئے ایک اور مسئلہ کوئلے اور سٹیل سیکٹر سے بیروزگار ہونے والے افراد کو روز گار کی فراہمی بھی ہے ، ایسے 10لاکھ 80ہزار افراد کو حکومت روزگار فراہم کرے گی جبکہ حکومت کا اندازہ ہے کہ آئندہ پانچ سال میں ایک کروڑ افراد روز گار کی غرض سے دیہاتوں سے شہروں کی طرف منتقل ہو جائیں گے ۔ حکومت کا خیال ہے کہ آئندہ ورک فورس کی تعداد میں جہاں اضافہ ضروری ہے وہاں مزدوروں کو اعلیٰ تعلیم دے کر ان کے کام کے معیار کو بہتر بنانے کی بھی ضرورت ہے ۔

مزید :

کامرس -