لاہورچڑیا گھر میں ایک اور شیر مر گیا،مجموعی تعداد تین ہو گئی

لاہورچڑیا گھر میں ایک اور شیر مر گیا،مجموعی تعداد تین ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر،نمائندہ پاکستان) چڑیا گھر میں جانوروں کی اموات کا سلسلہ نہ رک سکا ،چند روز قبل دو ننھے شہروں کی ہلاکت کے بعد بنگال ٹائیگرس بھی چل بسی۔لاہور چڑیا گھر تینوں شیروں کی ہلاکت رات کے وقت ہوئی، یہ عجب اتفاق ہے یا کوئی راز؟؟شیر مر رہے ہیں یا غیب کئے جارہے ہیں انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیا ۔لاہور چڑیا گھر کے ڈائریکٹر حسن علی سکھیرا کا کہنا ہے کہ بنگال ٹائیگریس آج شام اپنے پنجرے کے باہر خندق میں مردہ پائی گئی۔بنگال ٹائیگریس بلڈ پیراسائٹس کے مرض میں مبتلا تھی، علاج کے بعد وہ بظاہر صحتمند ہو گئی تھی۔مرنے والی بنگال ٹائیگریس کی عمر آٹھ سال تھی جو بہاولپور چڑیا گھر میں پیدا ہوئی اور اسے 2014 ء میں لاہور چڑیا گھر لایا گیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ چڑیاگھرکے پنجروں کوویران کیوں کررہی ہے جبکہ انتظامیہ شیروں سمیت دیگرجانوروں کی حفاظت میں ناکام ہوچکی ہے۔
شیر مر گیا