داتا دربار کے قریب گھر میں آتشزدگی ہزاروں کا سامان جل کر راکھ

داتا دربار کے قریب گھر میں آتشزدگی ہزاروں کا سامان جل کر راکھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) لوئر مال کے علاقہ داتا دربار کے قریب گھر میں آگ لگنے سے ہزاروں روپے کا سامان جل گیا جبکہ علاقہ میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔ امدادی ٹیموں نے بروقت موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ تفصیلات کے مطابق لوئر مال کے علاقہ داتا دربار کے بالکل قریب رہائش پذیر فیاض کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔ دھویں کے بادل دیکھ کر داتا دربار کے اندر اور قرب وجوار میں خوف وہراس پھیل گیا۔ امدادی ٹیموں نے فوری موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید :

علاقائی -